لاہور(جنرل رپورٹر)حکومت ِ پنجاب پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کئیر ڈیپارٹمنٹ کے جاری کردہ نوٹیفیکشن کے مطابق پراونشل ڈرگ کنٹرول یونٹ پنجاب کے تحت "پراونشل فارماکو ویجیلینس سینٹر" قائم کر دیاگیا۔ سنٹر کا قیام گزشتہ ہفتے عمل میں لایا گیا، یہ سنٹر صوبہ بھرمیں ادویات کے مضر اثرات کی معلومات اکھٹی کرے گا اور ادویات کے درست اور محفوظ استعمال کو یقینی بنانے میں اپناکردار ادا کرے گا۔ جاری کردہ نوٹیفیکشن کے مطابق یہ سنٹر ناصرف دوسرے ہاسپٹلز اور ذیلی سینٹرز سے ادویات کے محفوظ اور موثر استعمال پر معلومات کا تبادلہ کرے گا بلکہ ڈریپ اسلام آباد سے بھی روابط میں رہے گا۔ فارماکوویجی لینس سنٹر کا اقدام ایک نہایت مثبت اور خوش آئند عمل ہے اور اس سے ادویات کے محفوظ استعمال کے فروغ میں مدد ملے گی ،صوبائی سطح پر یہ اپنی طرز کا پہلا اقدام ہے جس سے صوبہ بھر کی عوام اس سے مستفید ہو سکے گی ۔