پشاور(این این آئی)پشاورہائی کورٹ میں شریفاں بی بی کیس سے متعلق سماعت میں عدالت نے ملزم کی گرفتاری کیلئے پولیس کو مزید ایک مہینے کا وقت دے دیا۔پشاورہائی کورٹ میں شریفاں بی بی کیس کی سماعت ہوئی،ایس ایس انوسٹی گیشن ڈی آئی خان خالد عثمان عدالت میں پیش ہوئے ،چیف جسٹس ہائیکورٹ جسٹس یحیٰ آفریدی کا کہنا تھاکہ کیس میں کیا پیشرفت ہوئی جس کے جواب میں ایس ایس پی نے بتایا واقعے میں ملوث8 ملزمان کو گرفتار کیا ہے ،مرکزی ملزم سجاول ابھی تک گرفتار نہیں ہوسکا،مرکزی ملزم کی گرفتاری کیلئے کوششیں جاری ہیں،عدالت نے ایس ایس پی انوسٹی گیشن کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ ملزم کی گرفتاری کو یقینی بنائیں،کیس کی سماعت چیف جسٹس یحی ٰآفریدی اور جسٹس سید افسر شاہ نے کی۔