پیانگ یانگ(این این آئی)شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ ان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی دورہ واشنگٹن کی دعوت قبول کرلی۔ عالمی میڈیا کے مطابق دونوں رہنماؤں کی سنگاپور میں ہونے والی تاریخی ملاقات کے دوران کم جونگ ان نے ڈونلڈ ٹرمپ کو دورہ پیانگ یانگ کی دعوت دی تھی ٗ شمالی کوریا کے سربراہ نے امریکی صدر کی جانب سے دی گئی دعوت قبول کی۔کم جانگ ان کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا اور امریکہ کے لئے دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات بہت ضروری تھی تاکہ ایک دوسرے کے خلاف طاقت کے استعمال کو روکا جائے ۔