کراچی(سٹاف رپورٹر)صوبائی الیکشن کمیشن نے فنکشنل لیگ کی نصرت سحر عباسی کی دوڑیں لگوادیں۔ گزشتہ روز نصرت سحر خواتین کی مخصوص نشست پر کاغذات کی سکروٹنی کے لیے طلب کرنے پرالیکشن کمیشن پہنچیں تو عملہ نے بدھ کو آنے کا کہہ کرواپس کردیا گیا ۔ نصرت سحرعباسی کا کہنا تھا کہ اگر میں ملک سے باہر ہوتی تو کیا ہوتا؟ شہر میں تھی اس لیے بغیرشیڈول بلانے پربھی آگئی، میرے پاس کوئی سرکاری گاڑی نہیں، میری محنت کی وجہ سے ترجیحی فہرست میں پارٹی نے میرا نام شامل کیا۔