واشنگٹن ( ندیم منظور سلہری سے ) امریکی ماہرین کا کہنا ہے کہ بھارت میں 2019ء کے لوک سبھا انتخابات میں نریندر مودی کو واضح اکثریت ملنا بہت مشکل ہے ملک میں جسطرح لاقانونیت، انتہا پسندی ، مظلوم بچیوں کے ساتھ گینگ ریپ کی بڑھتی ہوئی وارداتیں ، کسانوں کا استحصال اور اقلیتوں کے ساتھ ناروا سلوک جیسے حالات نے بھارت کا نقشہ بالکل بدل دیا ہے ۔ اب عالمی طاقتیں بھارت کو مہذب مقام دینے سے کترا رہی ہیں ۔ایک رپورٹ کے مطابق بھارتیہ جنتا پارٹی نے اگلے سال ہونے والے لوک سبھا انتخابات کیلئے ابھی سے تیاریاں شروع کر دی ہیں ۔دوسری جانب کانگریس نے بھی بی جے پی کی یلغار کو روکنے کیلئے ٹھوس اقدامات کئے ہیں ۔مسلم، سکھوں، نوجوانوں، دلتوں اور قبائلی و دیہی خواتین کی ایک بہت بڑی تعداد بی جے پی کی پالیسیوں سے سخت نالاں ہیں ۔امریکی تھنک ٹینک اداروں کی رپورٹس میں بھی یہی کہا گیا ہے کہ بھارت میں انتہا پسندی کے بڑھتے ہوئے رحجان کا ذمہ دار مودی ہیں ۔