بغداد (اے پی پی) عراقی وزیراعظم حیدر العبادی نے ملک میں پارلیمانی انتخابات کے دوبارہ انعقاد کی مخالفت کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ جو کوئی بھی سیاسی عمل کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کرے گا اس کو سزا دی جائے گی۔ دارالحکومت میں پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے کہا ہے کہ صرف سپریم فیڈرل کورٹ ہی پارلیمانی انتخابات کے لئے دوبارہ پولنگ کا فیصلہ کرسکتی ہے ۔ یہ معاملہ اب عدلیہ کے ہاتھ ہے سیاست دانوں کے ہاتھ میں نہیں رہا ۔ حکومت اور پارلیمان کے پاس انتخابات کو منسوخ کرنے کا اختیار نہیں ہے ۔ حیدر العبادی نے کہا کہ بیلٹ بکسوں کو جان بوجھ کر آگ لگائی گئی تھی اور اب اٹارنی جنرل سیاسی عمل کو نقصان پہنچانے والے لوگوں کے خلاف فردِ الزام عائد کریں گے ۔آتش زدگی کے اس واقعے کی ابتدائی رپورٹ کے مطابق بغداد کے علاقے الرصافہ میں واقع گودام کے اندر مختلف جگہوں پر گیسو لین موجود ہونے کے ثبوت ملے ہیں اور وہاں نصب سکیورٹی کیمرے واردات سے قبل ناکارہ کردیے گئے تھے اور کوئی تالا نہیں توڑا گیا تھا جس سے لگتا ہے کہ آگ اسی شخص نے لگائی تھی جس کو گودام تک رسائی حاصل ہے ۔ عراقی وزیر اعظم