رستم (نمائند ہ 92نیوز) جمعیت علماء اسلام (س) کے سربراہ مولانا سمیع الحق نے کہا ہے کہ جے یو آئی (س) اور عمران خان کی سوچ ایک جیسی ہے ،آئندہ عام انتخابات میں ان کے ساتھ اتحاد ممکن ہے ، عمران خان کو یہودی ایجنٹ کہنے والے ملک و قوم اور اسلام سے مخلص نہیں، ہمارا منشور خدا کی زمین پر خدا کا نظام رائج کرناہے ، اسلام کے نام پر عوام کو سبز باغ دکھانے والوں نے اسلام کے لئے کچھ نہیں کیا ،ملک میں اصل تبدیلی صرف اسلامی نظام کے نفاذ سے ہی ممکن ہے ،جے یو آئی (س) کی سیاست کا محور دین اور شریعت کی سر بلندی ہے ،دینی جماعتوں کا موجودہ اتحاد اسلام کے لئے نہیں بلکہ اقتدار کے لئے ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے رستم میں مولانا ظہور احمد مرحوم کے فرزند حافظ اسرار احمد کے دورہ تفسیر کے اختتامی دعا کے بعد میڈیا کے نمائندوں کے ساتھ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔مولانا سمیع الحق نے کہا کہ ملک کوامریکی تسلط سے آزادی اور شمالی وزیر ستان فوج نہ بھیجنا عمران خان اور جے یو آئی (س) کا منشور ہے ۔