پاکپتن(ڈسٹرکٹ رپورٹر)عیدالفطرپرشہریوں کے جان ومال کی حفاظت کیلئے سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے جائیں ۔ون ویلنگ، آتش بازی اوراسلحے کی نمائش پرپابندی ہوگی ۔ان خیالات کااظہار ڈسٹرکٹ پولیس آفسیراسماعیل الرحمان کھاڑک نے عیدالفطرپرسکیورٹی پلان کے متعلق میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔مرکزی عیدگاہ دربار بابا فرید الدین مسعود گنجشکر مرکزی امام بارگاہ غلہ منڈی سمیت ضلع بھرکی عیدنمازمقامات کی سکیورٹی کیلئے فول پروف انتظامات کئے جائیں گے عیدنماز کے مقامات پرواک تھرو گیٹ نصب کئے جائیں گے ۔شہریوں کی جامہ تلاشی کے بعدداخلہ کی اجازت دی جائے گی دربار بابا فرید، مرکزی عیدگاہ سمیت دیگر حساس مقامات کی چھتوں پر ماہرنشانہ باز پولیس اہلکارتعینات کئے جائیں گے ۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفسیراسماعیل الرحمان کھاڑک نے پولیس افسران کوہدایت کی کہ پولیس گشت کومزیدبڑھایاجائے اور مشتبہ افرادپرکڑی نظررکھی جائے ۔