لاہور(نمائندہ خصوصی سے،اپنے نیوزرپورٹرسے ) وزارت داخلہ حکومت پاکستان کی جانب سے ملک بھر میں 15جون سے 18جون تک عید الفطر کی تعطیلات کی وجہ سے لاہور سمیت ملک بھر کے وفاقی اور صوبائی سرکاری دفاتر کل جمعۃالمبارک سے 4ایام کے لئے بند ہو جائیں گے اور منگل 19جون کی صبح8 بجے دوبارہ کھلیں گے ۔عدالت عظمیٰ، عدالت عالیہ ، ماتحت عدالتیں، اور دیگر سرکاری و نیم سرکاری دفاتر، نجی سیکٹر کے دفاتر بھی چارایام کے لئے بند رہیں گے ۔