لاہور(شوبز ڈیسک) پاکستان فلم انڈسٹری کے معروف اداکار شان شاہد نے غلط بیانی کرنے پر ٹک ٹاک سٹار میاں کاشف ضمیر کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔کاشف ضمیر نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اداکار شان شاہد کے ہمراہ تصویر شیئر کی۔کاشف ضمیر نے تصویر کے کیپشن میں لکھا کہ ’گزشتہ رات، میری شان شاہد سے ملاقات ہوئی، اس دوران اداکار نے مجھ سے سوال کیا کہ اپنے ملک کے فنکاروں کو چھوڑ کر غیر ملکی اداکاروں کو اپنا برینڈ ایمبیسڈر بنانا درست ہے ؟۔ ٹک ٹاک سٹار نے اس کے بعد صارفین سے پوچھا کہ ’آپ مجھے بتائیں کہ مجھے شان شاہد کو کیا جواب دینا چاہیے تھا؟‘کاشف ضمیر کی اس غلط بیانی پر شان شاہد نے اُنہیں کرارا جواب دیتے ہوئے کمنٹ سیکشن میں لکھا کہ ’بھائی آپ غلط کہہ رہے ہیں، میں نے سے ایسا کوئی سوال نہیں پوچھا۔