کراچی ( سپورٹس رپورٹر) ماسکو میں ورلڈ کپ کے افتتاحی میچ کو ارجنٹائن کے ریفری اور اسسٹنٹ ریفری سپروائز کریں گے ۔لوژنکی سٹیڈیم میں روس اور سعودی عرب کے میچ کیلئے فیفا نے تجربہ کار ریفری کی میچ کی ذمہ داری سونپی گئی ہے ۔ نیسٹرپلٹنا اور جون پلابلو اورہیرینا میڈنا شامل ہیں۔ فور ریفری کے لئے برازیل کے سنیڈروسکی کی خدمات لی گئی ہیں۔ اٹلی کے وڈیو ریفری اسسٹنٹ بھی میچ کی نگرانی کریں گے ۔ وڈیو ریفری کی خدمات کے ہر میچ میں تین وڈیو ریفریز میچ کی بروقت نگرانی میں مصروف ہونگے ۔