کراچی ( سپورٹس رپورٹر)ورلڈ کپ کپ فٹبال کے 20 ایڈیشن میں صرف پانچ ٹیموں نے 17 مرتبہ ٹائٹل کو اپنے شو کیس کی زینت بنایا ،تین مرتبہ ایک ایک بار فٹبال کی حکمرانی کا اعزاز اپنے نام کیا۔ مجموعی طور ورلڈ کپ کا اعزاز صرف آٹھ ٹیمیں حاصل کرچکی ہیں۔برازیل پانچ مرتبہ، جرمنی اور اٹلی نے چار ،چار، یوروگوئے اور ارجٹنائن نے دو، دو مرتبہ، انگلینڈ، فرانس اور سپین کی ٹیم ایک ایک بار ٹائٹل جیت چکی ہیں۔ جن میں یورپ کی حکمرانی زیادہ رہی ہے ، جس نے گیارہ مرتبہ ورلڈ کا ٹائٹل اپنے براعظم کے نام کیا۔ ان گیارہ فتوحات میں اٹلی اور جرمنی نے چار،چار،، انگلینڈ، فرانس اور اسپین کی ٹیم ایک ایک فاتح بنی۔ نو بار لاطینی امریکہ (سائوتھ امریکہ) کی تین ٹیمیں برازیل، یوروگوئے اور ارجنٹائن نے ورلڈ کپ کا تاج سجانے میں کامیاب رہیں۔