کراچی (کامرس رپورٹر)بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں گزشتہ روز فی اونس سونے کی قیمت میں11ڈالر کی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی جس کے نتیجے میں مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونا500روپے سستاہو گیا۔آل کراچی صراف اینڈ جیولر ایسوسی ایشن کے مطابق منگل کو بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں11ڈالرکی کمی ہوئے جس کے نتیجے میں فی اونس سونے کی قیمت1320ڈالر سے گھٹ کر1309ڈالرہوگئی جس کے زیر اثر مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت 58000روپے سے گھٹ کر57500روپے اور 10 گرام سونے کی قیمت49714روپے سے گھٹ کر 49285 روپے ہو گئی جب کہ فی تولہ چاندی کی قیمت 770 روپے پرمستحکم رہی ۔