لاہور(سپورٹس رپورٹر) قائداعظم ٹرافی فرسٹ کلاس ٹورنامنٹ کا چوتھا راؤنڈآج جمعہ سے شروع ہوگا، تیسرے راؤنڈ کے بعد پی ایس ایل فائیو کے پلے آف میوں کے لئے گیارہ روزہ وقفہ کیا گیا تھا۔ اس دوران پینتیس رکنی قومی سکواڈ کی 23 نومبر کو نیوزی لینڈ روانگی کے باعث پی سی بی نے ایونٹ میں مقابلے کی فضاء برقرار رکھنے کے لیے ایک ونڈو متعارف کروائی۔ونڈو کے مطابق تمام چھ ٹیموں کے کوچز کو اپنی ٹیم کا توازن برقرار رکھنے کے لیے باہمی مشاورت کے ساتھ اپنے سکواڈ میں تبدیلی کا اختیار دیا گیا۔ جہاں سب سے نمایاں ٹرانسفر سدرن پنجاب کے طیب طاہر کی سنٹرل پنجاب میں منتقلی ہے ۔ایونٹ میں اب تک کھیلے گئے 10 میں سے 9 میچ نتیجہ خیز ثابت ہوئے ہیں، جہاں سدرن پنجاب کی ٹیم 55 پوائنٹس کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل پر سرفہرست ہے ۔