لاہور(سپیشل رپورٹر) لاہورمیں تھانہ لوئر مال سے ڈکیتی ،چوری کے مقدمات میں گرفتار دو ملزم دیوار توڑ کر فرار ہو گئے ۔ بتایا گیا ہے کہ ملزم عثمان اور قربان انویسٹی گیشن پولیس لوئر مال کے زیر حراست تھے اور دونوں کا جسمانی ریمانڈحاصل کیا گیا تھا۔ پولیس کے مطابق دونوں ملزمان نے باتھ روم میں پانی کے پائپ کھول کر اس سے دیوار کو توڑا اور فرار ہو گئے ۔ ملزمان کی گرفتاری کے لئے خصوصی ٹیم تشکیل دے دی گئی ۔ دوسری طرف آئی جی پنجاب نے نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او سے واقعہ کی فوری رپورٹ طلب کر لی اورفرار ہونے والے ملزمان کی جلد گرفتاری کے احکامات جاری کئے ہیں ۔ انہوں نے غفلت کا مظاہرہ کرنے والے انچارج انویسٹی گیشن اور دیگر اہلکاروں کے خلاف سخت محکمانہ کارروائی کا بھی حکم دیا ہے ۔آئی این پی کے مطابق حکام نے غفلت کے مرتکب اہلکار ثاقب کو گرفتار کر کے حوالات میں بند کر دیا۔