بنگلور (سپورٹس ڈیسک) بھارتی ٹیم کے مایہ ناز سپنر روی چندرن ایشون کو ٹیسٹ کرکٹ میں سابق ہم وطن بائولر ظہیرخان کی زیادہ وکٹوں کا ریکارڈ توڑنے کیلئے مزید ایک وکٹ درکار ہے ، اس بات کے قوی امکانات ہیں کہ ایشون آج سے افغانستان کے خلاف شروع ہونے والے واحد ٹیسٹ میچ میں ظہیرخان کا ریکارڈ توڑ دیں گے ، اگر ایشون کامیاب ہوئے تو وہ زیادہ وکٹیں لینے والے چوتھے بھارتی بائولر بن جائیں گے ، اس وقت دونوں کی وکٹوں کی تعداد برابر ہے ، دونوں نے 311 وکٹیں لے رکھی ہیں، بھارت کی جانب سے انیل کمبلے 619 وکٹیں لیکر سرفہرست ہیں، کپل دیو 434 وکٹوں کے ساتھ دوسرے اور ہربھجن سنگھ 417 وکٹیں لیکر تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔