لاہور(سپورٹس رپورٹر) پی ایس ایل کی فرنچائز پشاور زلمی کی زلمی فاونڈیشن اور الخدمت فاونڈیشن کے درمیان ایم او یو پر دستخط کی تقریب الخدمت فاونڈیشن لاہور میں ہوئی۔ زلمی فاونڈیشن کے ڈاکٹرسڈرک ایمل ایڈون اور الخدمت فاونڈیشن کے سیکرٹری جنرل شاہد اقبال نے ایم و ایو پر دستخط کئے ۔ ایم او یو تحت الخدمت فاونڈیشن کے سکولز، ہسپتال، یتیم خانوں میں زلمی فاونڈیشن ٹریننگ، کھیلوں کی سرگرمیوں اور ڈیجیٹل معاونت فراہم کرے گی۔