لاس اینجلس(شوبز ڈیسک) ماضی کی مشہور فلم’’سپر مین‘‘ کی لوئس لین69برس کی عمر چل بسیں،لوئس لین کا اصل نام مارگوٹ کڈر تھا۔کڈر کی منیجر کمیلا کے مطابق اداکارہ کی موت مونٹانا میں واقع ان کی رہائش گاہ پر ہوئی -کینیڈا میں پیدا پونے والی اداکارہ نے 70سے زائد فلموں اور ڈرامہ سیریل میں کام کیا ،ڈرامہ سیریز ’’ہنٹنگ آوور‘‘ ان کی غیر معمولی ڈرامی سیریز ثابت ہو ئی۔کڈر نے 1978میں 20سال کی عمر میں ’’سپرمین‘‘ فلم میں کرسٹوفر ریو کے ساتھ لازوال اداکاری کو جوہر دکھائے اس فلم نے کامیابی کے کئے جھنڈے گاڑھے ،اسی بنیاد پر اس فلم کے تین سیکوئل بھی بنائے گئے ۔اداکارہ کے انتقال پر ہالی وڈاسٹار سمیت امریکا بھر سے تعزیتی پیغامات کا سلسلہ جا ری ہے ۔ جو اپنے اپنے الفاظ اور اندازمیں سپر مین کی لوئس لین کو خراج پیش کر رہے ہیں-