مالے ( نیٹ نیوز)مالدیپ کے ایک عدالت نے معروف سیاستدان اور سابق صدر مامون عبدالقیوم کو19 ماہ کی قید سنا دی ہے ۔ موجودہ حکومت کا تختہ الٹنے کی سازش کے الزامات کا سامنا کرنے والے مامون کو اس سلسلے میں جاری تحقیقات میں رخنہ ڈالنے پر سزا سنائی گئی ہے ۔ سابق صدر مامون، چیف جسٹس عبداﷲ سعید اور سپریم کورٹ کے جسٹس علی حمید کو فروری میں حراست میں لیا گیا تھا۔ تینوں افراد کو دہشت گردی کے متعدد الزامات کا سامنا بھی ہے ۔ انسانی حقوق کے اداروں نے ان کیسوں کی شفافیت پر تحفظات کا اظہار کیا ہے ۔