لاہور(سپیشل رپورٹر) متعدد وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں روپے ، طلائی زیورات، موبائل فون، موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر سامان لوٹ لیا گیا۔ گلشن راوی میں رحیم کی فیملی کو یر غما ل بنا کر9لا کھ روپے ، زیو رات اور مو با ئل فو ن، چوہنگ میں فیروزکی فیملی کو یر غما ل بنا کر8لا کھ 35ہزار،زیورات اور دیگر سامان،مصطفی ٹاون میں ڈاکوئوں نے انور کی فیملی کو یر غما ل بنا کر7لا کھ50ہزار،زیو رات اور دیگر سامان،فیکٹری ایریا میں ذوالفقارکی فیملی کو یر غما ل بنا کر6لا کھ75ہز ار، زیو رات اور دیگر سامان،گارڈن ٹاون میں ڈاکوئوں نے حبیب کے گھر میں اس کی فیملی سے 5لاکھ، زیو رات اور دیگر سامان،سبز ہ زار میں مصطفی کی فیملی کو یر غما ل بنا کر4لا کھ25ہزار ،زیورات اور دیگر سامان،مصری شاہ میں نعمت علی کی فیملی کو یر غما ل بنا کر2لا کھ،زیورات،موبائل فون اور دیگر سامان لوٹ لیا گیا۔ فیصل ٹاون میں غیاث اور مغلپورہ سے شہزاد کی گاڑیاں جبکہ لٹن روڈمیں امداد ، گلبرگ میں اعجاز ، ڈیفنس بی میں دانش ، ہربنس پورہ میں رمضان ، مستی گیٹ میں قیصر اور ہنجروال میں راشد کی موٹرسائیکلیں چوری کر لی گئیں۔