پشاور(92نیوز)جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا سمیع الحق نے کہا ہے کہ جمعیت علماء اسلام کا مقابلہ ہمیشہ اسلام اور پاکستان دشمن قوتوں کے ساتھ رہا ہے ،اب بھی الیکشن میں شرکت کرنے کا مقصد پاکستان کو کرپشن سے پاک کرنا اور ایک عادلانہ اسلامی نظام کا قیام ہے ،الیکشن کے حوالے سے کارکنان اوراہم وفود سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ جمعیت علماء اسلام (س) نے ابھی تک کسی جماعت یا پارٹی سے کوئی انتخابی اتحاد نہیں ہے ، متحدہ مجلس عمل اور پاکستان تحریک انصاف اوردیگر سیاسی پارٹیوں کی جمعیت( س) کے قائدین او ررہنماؤں س رابطے رہے ہیں لیکن جمعیت (س)نے اپنے منشور اور شرائط کی بنیاد پر تاحال کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا ہے ،سیٹ ٹو سیٹ ایڈجسٹمنٹ زیرغور ہے ،مولانا سمیع الحق نے کارکنوں سے کہا ہے کہ وہ الیکشن مہم تیز کریں اور بغیر کسی انتظار کے جمعیت س کے نشان سیڑھی پر الیکشن کے لئے تیاری کریں،مولانا سمیع الحق نے کہا کہ پنجاب ،سندھ اور بلوچستان میں ہمارا کسی جماعت سے اتحاد نہیں ہے لہٰذا تینوں صوبوں کے قائدین کواختیار دیا ہے کہ وہ جس سے بھی مناسب سمجھیں اتحاد کریں، خیبرپختونخوا میں پاکستان تحریک انصاف کے ساتھ چند سیٹوں پر ایڈجسٹمنٹ کی بات چل رہی ہے ،مولاناسمیع الحق نے کہاکہ سوشل میڈیا پر متحدہ مجلس عمل میں شمولیت اوردرخواست دینے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ۔