لاہور(کرائم رپورٹر)مالی مشکلات سے دوچار حکومت پنجاب کی مشکلات میں ایک اور اضافہ ہو گیا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کی جانب سے جیل کا سرپرائز وزٹ صوبائی حکومت کے لئے سرپرائز بن گیا۔محکمہ جیل خانہ جات نے صوبہ بھر کی جیلوں میں پنکھے لگوانے اور پرانی وائرنگ تبدیل کرانے کے لئے 50کروڑ طلب کر لئے ۔ذرائع نے بتایا کہ وزیر اعلی ٰپنجاب نے چند ماہ قبل ملتان جیل کا سرپرائز وزٹ کیا اور وہاں پر بیرک میں نصب پنکھا آہستہ چلنے پر پرسپرنٹنڈنٹ کی موقع پر کھچائی کی اور بعد ازاں معطل بھی کر دیا۔ جیل وزٹ سے واپسی پر ایوان وزیر اعلی ٰنے جیل حکام سے صوبہ بھر کی جیلوں کے پنکھوں کی بابت رپورٹ طلب کر لی ۔ذرائع کے مطابق جیل حکام نے ایک سمری وزیر اعلی پنجاب کو ارسال کی جس میں قرار دیا گیا ہے کہ جب سے جیلیں بنی ہیں، اس کے بعد سے تاحال جیلوں میں نئے پنکھے لگوانے اور خراب پنکھے ٹھیک کرانے کے لئے حکومت پنجاب نے فنڈز فراہم نہیں کئے ،جبکہ پنکھوں کے علاوہ جیلوں میں بجلی کی وائرنگ کی صورتحال انتہائی خراب ہے ۔ متعدد بار فنڈز کے لئے لکھا گیا مگر شنوائی نہیں ہوئی ۔ ذرائع نے بتایا کہ سمری میں حکومت پنجاب سے کہا گیا کہ لاہور کی دونوں جیلوں سمیت پنجاب بھر کی جیلوں میں نئے پنکھے لگانے اور بیشتر کو ٹھیک کرانے کے لئے 50کروڑ روپے کے فنڈز درکار ہیں۔ فنڈز ملنے پر 12ہزار پنکھوں کے علاوہ بجلی کی وائرنگ بھی کسی حد تک ٹھیک ہو جائے گی اور متعدد اشیاتبدیل ہو سکیں گی۔
محکمہ جیل خانہ جات نے 50کروڑ کے فنڈز مانگ لئے
بدھ 25 نومبر 2020ء

آج کے کالم
/p>
یہ خبر روزنامہ ٩٢نیوز لاہور میں بدھ 25 نومبر 2020ء کو شایع کی گی

آج کا اخبار
-
منگل 26 جنوری 2021ء
-
منگل 26 جنوری 2021ء
-
منگل 26 جنوری 2021ء
-
منگل 26 جنوری 2021ء
-
منگل 26 جنوری 2021ء
اہم خبریں
-
جمعه 15 نومبر 2019ء
-
اتوار 03 نومبر 2019ء
-
هفته 02 نومبر 2019ء
-
جمعرات 24 اکتوبر 2019ء
-
جمعرات 24 اکتوبر 2019ء