مدینہ منورہ ( رانا محمد عظیم) مسجد نبوی ؐمیں اعتکاف میں بیٹھے ہوئے ہزاروں زائرین عمرہ کیلئے مثالی انتظامات، مسجد نبویؐ کی چھت پر زائرین عمرہ کیلئے جگہ مختص کرنے اور انہیں بہترین سہولتیں دینے پر زائرین عمرہ اور اعتکاف پر بیٹھے افراد نے سعودی حکومت کا خصوصی شکریہ ادا کیا ہے اس مرتبہ مسجد نبویؐ اور خانہ کعبہ میں اعتکاف میں بیٹھنے والے دنیا بھر سے آئے زائرین کیلئے پہلے سے بہت بہتر انتظار کئے گئے ہیں۔ خانہ کعبہ کے اندر بھی ایک پورا حصہ اس کیلئے مختص جبکہ مسجد نبوی ؐمیں چھت پر گرمی سے بچاؤ کا بہترین انتظام کر کے اعتکاف میں بیٹھنے والوں کیلئے وہ حصہ مختص کیا گیا ہے جبکہ وہاں پر بہترین افطاری اور سحری کے بندوبست کے ساتھ ساتھ دیگر انتظامات بھی بہترین کئے گئے ہیں ۔اس کے ساتھ ساتھ روضہ رسول ؐپرحاضری اور ریاض الجنۃ میں نوافل کی ادائیگی کیلئے بھی ایسے انتظامات کئے گئے ہیں کہ ہر شخص با آسانی یہ سعادت حاصل کر سکے ۔ سعودی حکومت نے آئندہ سال اعتکاف میں بیٹھنے والوں کیلئے اب سے ہی بہترین انتظامات کے حوالے سے کام شروع کر دیا ۔ بتایا گیا ہے کہ مسجد نبوی ؐ کی چھت والے حصے کو آئندہ سال مکمل طور پر ائیر کنڈیشنڈ کر دیا جائے گا اور وہاں پر اعتکاف میں بیٹھنے والوں کیلئے مزید سہولیات بھی پیدا کی جائیں گے ۔ مسجد نبویؐ میں اعتکاف میں بیٹھے ہوئے دنیا بھر سے آئے ہوئے زائرین نے درخواست دی ہے کہ اعتکاف میں بیٹھے ہوئے لوگوں کیلئے ایسا انتظام ضرور ہو کہ سحری میں کھانا جس میں سالن روٹی شامل ہے اعتکاف کی جگہ پر ہی کھا سکیں۔ ذرائع نے کہا ہے کہ اس تجویز پر کام شروع ہونے کے امکانات بھی ہیں ۔