برسبین(ویب ڈیسک) آسٹریلیا میں ایک پاؤں سے پیدائشی طور پر محروم ، کوالا ریچھ کو ایک مقامی دندان ساز نے مصنوعی پاؤں لگادیا ہے اور اس کے بعد اب وہ بہت مسرور ہے۔ اپنی کمی کو دور ہوتا دیکھ کر کوالا درختوں پر چڑھ رہا ہے اور اسے چلنے پھرنے میں کسی مشکل کا سامنا نہیں۔ جانوروں کے ایک نرس نے 2017 میں نیو ساؤتھ ویلز سے اس کوالا کو برآمد کیا تھا۔ اس کی ماں مرچکی تھی اور وہ اپنی ماں کے پہلو میں بے بس لیٹا تھا۔ اس کی ایک ٹانگ پر پنجہ نہیں تھا اور وہاں خشک ہڈی جیسا ابھار تھا۔تاہم ایک ننھا جوتا پہننے کے بعد اس نے فوری طور پر جست بھری اور بھاگ دوڑ کرنے لگا۔ یہ دیکھ کر مارلے خوشی کے مارے رونے لگا۔ اس مصنوعی ٹانگ نے اس کی زندگی بدل دی ہے۔