لاہور(جنرل رپورٹر) پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں ہائپر ٹینشن ڈے کے حوالے سے تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ماہرین اور ڈاکٹرز نے مرض سے بچاؤکے حوالے سے لیکچرز دئیے ۔ورلڈ ہائپر ٹینشن ڈے کی مناسبت سے خصوصی سیمینار ہوئی ۔تقریب کا اہتمام ،پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے نئے آڈیٹوریم میں ہوا۔ماہرین نے مرض سے آگاہی اور بچاؤ کے حوالے سے گفتگو کی۔سیمینار میں بتایا گیا کہ مرض سے بچاؤکے لیے ورزش کو معمول بنایا جائے جبکہ تمباکو نوشی اور غیر متوازن خوراک ترک کرنا بھی ضروری ہے ۔تقریب میں ڈاکٹر بلال ایس محی الدین، ڈاکٹر سجاد احمد ، ڈاکٹر محسن شاہ نے خصوصی شرکت کی۔