ایتھنز (اے پی پی) سابق یوگوسلاویہ کی جمہوریہ مقدونیہ کا نام جمہوریہ شمالی مقدونیہ رکھنے پر یونان اور بلقان کی ریاست میں اتفاق ہو گیاجس کے بعد تنازع ختم ہو گیا۔ کے نام سے متعلق یونان اور بلقان کی اس چھوٹی سی ریاست کے مابین پائے جانے والے شدید تنازعے کا عشروں بعد بالآخر تصفیہ ہو گیا ہے ۔ یونانی وزیر اعظم الیکسس سپراس نے ایتھنز میں کہا کہ مقدونیہ کا نیا نام جمہوریہ شمالی مقدونیہ ہوگا۔ سپراس نے یہ بات یونانی صدر کے ساتھ ایک ایسی ملاقات میں کہی جو ٹیلی وژن پر براہ راست نشر کی گئی۔