لاہور(جنرل رپورٹر) میو ہسپتال کی دو سی ٹی سکین مشین خراب ہو گئی جبکہ سر جیکل ٹاو ر میں نصب مشین پر مریضوں کو رش بڑ ھ گیا اور ان کو کئی کئی دن سکین کر انے کے لیے انتظار کرنا پڑ رہا ہے جس وجہ سے ان کی مشکلات میں اضافہ ہو گیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق میو ہسپتال میں تین سٹی سکین مشینیں نصب ہیں جن میں ایک ریڈیالوجی ڈیپارٹمنٹ ، ایک ایمرجنسی وارڈ کے نزدیک اورتیسری سرجیکل ٹاور میں نصب کی گئی ہیں ۔ ریڈیالوجی ڈیپارٹمنٹ اور ایمرجنسی وارڈ کے نزدیک والی سی ٹی سکین مشینیں خراب ہو گئی ہیں جس کی وجہ سے مریضوں کو مشکلات کا سامنا ہے صرف سرجیکل ٹاور میں ہی ایک مشین کام کر رہی ہے ۔ ہسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ پرانی مشین ناقابل مرمت ہے جبکہ ایمرجنسی وارڈ کے نزدیک نصب مشین کی مرمت کی جا رہی ہے اور جلد ہی اس کو فعال کر دیا جائے گا ۔