میکسیکو سٹی (نیٹ نیوز) میکسیکو میں منشیات مخالف سیاستدان فرنینڈو پورون کو اپنے ایک فین کے ساتھ سیلفی لیتے ہوئے مشتبہ شخص نے گولی مار دی، ملزم کا تعلق منشیات فروشوں کے گروہ سے بتایا جاتا ہے ۔فرنینڈو پیڈراس نیگراس شہر کے سابق میئر ہیں اور وہ اپنے حلقے میں انتخابی مہم میں شریک تھے اور ان کے ایک فین نے سیلفی کی فرمائش کی۔ فرنینڈو ہسپتال لے جاتے ہوئے راستے میں ہی دم توڑ گئے ۔