پیرس ( راجہ حبیب سے ) پاکستان تحریک انصاف کی رہنما ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان فرانس پہنچ گئی جہاں ائیرپورٹ پر پی ٹی آئی کے کارکنوں نے ان کا استقبال کیا۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے پارٹی کارکنان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف نے کرپشن مقدمات سے توجہ ہٹانے کیلئے متنازعہ بیان دیا لیکن اس طرح کے ہتھکنڈے نواز شریف کو کرپشن کے مقدمات سے نئی نکال سکتے ۔اداروں پر دباؤ ڈال کر کے کرپشن مقدمات سے نکلنا آسان نہیں ۔نواز شریف کے اس طرح کے متنازعہ بیانات سے پاکستان کے وقار کو دھچکا لگا ہے اور پوری قوم نے دیکھ لیا کہ نواز شریف نے ذاتی مفاد کیلئے قومی وقار کو مجروح کیا۔ ڈاکٹر فروش عاشق اعوان جمعرات کو پی ٹی آئی فرانس کے زیر اہتمام ایک تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب بھی کریں گی۔