لاہور(شوبز ڈیسک) فلم سٹار نور اور ولی حامدعلی خان کے در میان صلح کی کوششوں کا انکشاف۔ذرائع کے مطابق فلم سٹار نور اور ولی حامد علی خان کے در میان شادی کے بعد کافی عرصہ سے علیحدگی ہو چکی ہے اور دونوں ایک دوسرے کے شدید خلاف رہے ہیں مگر اب ذرائع نے دعویٰ کیاہے کہ ان کے مشتر کہ دوستوں نے دونوں میں صلح کے لئے کوشش شروع کردیں جسکے لیے نور نے بھی آمادگی کا اظہار کردیا ہے اور آنے والے دنوں میں اس حوالے سے معاملات طے پانے کا قومی امکان ہے ۔