بلغراد (سپورٹس ڈیسک)سٹار سربین کھلاڑی نوویک جوکووچ آئندہ ماہ شیڈول سال کے تیسرے گرینڈ سلام ٹینس ٹورنامنٹ ومبلڈن اوپن کی تیاری کے سلسلے میں آٹھ برس بعد کوئنز کلب ٹینس چیمپئن شپ میں ایکشن میں نظر آئیں گے ، انہوں نے آخری مرتبہ 2010ء میں کوئنز چیمپئن شپ میں شرکت کی تھی۔ جوکووچ کو فرنچ اوپن ٹینس مینز سنگلز کوارٹر فائنل میں حریف اٹالین کھلاڑی مارکو کے ہاتھوں اپ سیٹ شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا جس سے وہ بہت دلبرداشتہ ہو گئے تھے اور انہوں نے کہا تھا کہ ہو سکتا ہے کہ وہ گراس کورٹ سیزن سے دستبرداری اختیار کر لیں تاہم انہوں نے آخری لمحات میں کوئنز کلب ٹینس چیمپئن شپ کیلئے وائلڈ کارڈ انٹری قبول کی جس کا مطلب ہے کہ وہ ومبلڈن اوپن میں بھی حصہ لیں گے ۔ جوکووچ نے اپنے بیان میں کہا کہ کوئنز کلب ٹینس چیمپئن شپ ومبلڈن اوپن کی تیاری کے سلسلے میں بہترین موقع ہے ، میری کوشش ہو گی کہ ایونٹ جیت کر بھرپور انداز سے ومبلڈن میں شرکت کروں۔