اٹلانٹک سٹی (نیٹ نیوز) بالی ووڈ کی اداکارہ پریانکا چوپڑا اور امریکی گلوکار نک جوناز کے ایک ساتھ سفر کی تصاویر سامنے آنے کے بعد پریانکا نے باضابطہ طور پر اعلان کردیا ہے کہ انہوں نے اٹلانٹک سٹی میں نک جوناز کے کزن کی شادی کی تقریب میں شرکت کی ہے ۔ دونوں 2017 میں میٹ گالا کے موقع پر پہلی مرتبہ اکٹھے دیکھے گئے تھے جس کے بعد سے میڈیا میں دونوں کے تعلقات کے بارے میں افواہیں گردش کرتی رہی ہیں۔ ہفتہ کے روز خاندان کی ایک تقریب میں امریکی بزنس مین نک اور اداکارہ ہفتہ کے روز بانہوں میں بانہیں ڈالیں شریک ہوئے ۔ اٹلانٹک سٹی میں ہونے والی تقریب میں نک نے تحفہ پیش کیا۔ جمعہ کے روز نیو یارک ائیر پورٹ پر دونوں کی اکٹھے تصاویر میڈیا کی زینت بنی تھیں۔