اسلام آباد (صباح نیوز) نگران وفاقی وزیر داخلہ اعظم خان کے عمران خان فاؤنڈیشن کے بورڈکا ممبر ہونے کاانکشاف ہوا ہے ۔عمران خان فاؤنڈیشن میں نگران وزیر داخلہ اعظم خان،چیئرمین تحریک انصاف عمران خان،علیم خان سمیت 11ارکان بورڈکے ممبرہیں ۔ ذرائع کے مطابق اعظم خان نے 11- 2010 میں لاہور میں عمران خان فانڈیشن کی بورڈ آف ڈائریکٹرز کی میٹنگ میں شرکت بھی کی تھی۔دوسری جانب ایک نجی ٹی وی کے مطابق دو روز قبل زلفی بخاری عمران خان کے ساتھ عمرہ کی ادائیگی کیلئے سعودی عرب جا رہے تھے کہ ایف آئی اے نے ان کا نام بلیک لسٹ میں شامل ہونے کے باعث سفر سے روک دیا تھا۔ذرائع کے مطابق عمران خان تین گھنٹے سے زائد ایئرپورٹ پر زلفی بخاری کیلئے انتظار کرتے رہے ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سیکرٹری داخلہ نے نگران وزیر داخلہ کی ہدایت پر زلفی بخاری کا نام بلیک لسٹ سے نکال کر انہیں سعودی عرب جانے کیلئے سفر کرنے کی اجازت دی۔