نیویارک(آئی این پی)نیوورلڈٹریڈسنٹر سکائی سکریپر نیویارک 16سال بعد کھول دیا گیا۔یہ 80منزلہ آفس بلڈنگ ہے جو تھرڈ ورلڈ ٹریڈ سنٹر کے نام سے معروف ہے ،یہ عمارت 1079فٹ(329میٹرز)بلند ہے جسے ایک برطانوی ماہر تعمیرات رچرڈ روجرز نے ڈیزائن کیا ہے۔ اسی ٹریڈ سنٹر پر11 ستمبر2001 کو دہشتگردوں نے اغواء شدہ طیارہ ٹکرایا تھا،جس کے نتیجے میں مبینہ طور پر 2700افراد ہلاک ہو گئے تھے ۔ 11ستمبر2001 کی تباہی کے بعد ٹریڈ سنٹر کو دوبارہ تعمیر کرنے کا سلسلہ شروع ہوا تاہم اس میں بعض اوقات سرکاری اداروں،ڈیویلپرز، اور متاثرہ خاندانوں اور انشورنس کمپنیوں کے درمیان اختلافات بھی پیدا ہوئے ۔ اختلافات اور بعض اوقات فنڈ کی کمی کے باعث اس کی تعمیر میں ریکا و ٹیں بھی پیدا ہوئیں،تاہم گذشتہ روز اس نئے تعمیر شدہ ورلڈ ٹریڈ سنٹر کا دوبارہ افتتاح کر دیا گیا ہے ۔