پشاور (نیوز رپورٹر)وفاق المدارس نے سالانہ امتحانات 2018کے نتائج کا اعلان کردیا ہے ۔ ناظم وفاق المدارس خیبر پختونخواہ مولاناحسین احمد نے نتائج کے بارے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ امسال ملک بھر میں 339816طلبہ نے شرکت کی جبکہ صوبہ خیبر پختونخوا سے ایک لاکھ 47ہزارطلبہ امتحا ن میں شریک ہوئے ،ان شرکا میں ملکی سطح پر 28553طلبہ نے کامیابی حاصل کی اور 54283ناکام ہوئے ،یوں مجموعی اعتبار سے نتیجہ 84فیصدرہا۔