ماسکو (بیورورپورٹ)روس کے صدر ولادیمیر پوٹن کو فیفا فین کارڈ جاری کردیا گیا۔فیفا کے چیئرمین گیانی انفنٹینو نے فیفا کانفرنس کے دوران ولادیمیر پیوٹن کو کارڈ دیا۔ روس میں فیفا کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے روس کے صدر ولادیمیر پوٹن نے کہا کہ وہ وقت آگیا جس کے لئے ہم نے 7 سال محنت کی۔ ہم نے فیفا کے ساتھ مل کر پوری کوشش کی ہے کہ یہ ورلڈکپ بہترین ماحول میں ہو۔ انہوں صدر فیفاگیانی انفنٹینو کا شکریہ بھی ادا کیا۔ روس کے صدر نے کہا کہ روسی شائقین کا خواب تھا جو آج پورا ہورہا ہے ۔ فیفا ورلڈ کپ 2018 کا بخار پوری دنیا کے شائقین کواپنی لپیٹ میں لیے ہوئے ہے اور عالمی کپ شروع ہونے میں اب صرف ایک دن باقی ہے ،میزبان روس کے شہروں کو دلہن کی طرح سجا دیا گیا، افتتاحی تقریب کی تیاریاں مکمل کر لی گئیں۔ فٹبال ورلڈ کپ کا انتظار ختم ہونے لگا،افتتاحی تقریب کی تیاریاں بھی مکمل ہیںِ، میزبان روسی شہروں کو دلہن کی طرح سجا دیا گیا، سیاحوں کے لئے خصوصی میٹرو ٹرینیں چلا دی گئیں۔ٹکٹ کے حصول کے لئے مقامی شائقین کی لمبی لائنیں لگی ہوئی ہیں۔ ماسکو میں ورلڈ کپ کی یاد میں میوزیم قائم کر دیا گیا جہاں ٹرافیاں، تاریخ، فٹبالز، مشہور فٹبالرز کی شرٹس اور شوز نمائش کے لئے پیش کئے گئے ہیں۔پریکٹس کے دوران ارجنٹائن کے لائنل میسی ان ایکشن ہوئے تو سینکڑوں شائقین فٹبال ہیرو کی جھلک دیکھنے گراؤنڈ پہنچ گئے ۔