پشاور(سٹاف رپورٹر) تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے سابق ممبر صوبائی اسمبلی بی بی فوزیہ نے پی ٹی آئی چیئر مین عمران خان کیخلاف 50کروڑ روپے ہرجانے کیلئے سیشن جج پشاور کی عدالت میں ہتک عزت کی درخواست دائر کردی ،بی بی فوزیہ کی جانب سے عمران خان کے خلاف ہرجانے کی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ بغیر ثبوت پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے مجھ پر سینٹ میں ووٹ بیچنے کا الزام لگایا اور میرا سیاسی کیریئر خراب کرنے کی کوشش کی ہے ۔اس لئے عمران خان الزام واپس لے کر مجھ سے معافی مانگیں یا 50 کروڑ ہرجانہ ادا کریں۔درخواست گزار بی بی فوزیہ نے یہ بھی کہا کہ پارٹی سے انصاف نہیں ملا اس لئے عدالت سے رجوع کیا ہے ۔