لدھیانہ(آئی این پی)مقبوضہ کشمیر کے نائب وزیر اعلیٰ کویندر گپتا نے گیدڑبھبکی دیتے ہوئے کہاکہ پاکستان کو کشمیر میں در اندازی کا خمیازہ بھگتنا ہو گا اور وہاں سے آنیوالی ایک گولی کا جواب 10گولیوں سے د یا جائے گا۔ اکھل بھارتیہ مہاجن شرومنی سبھا کانفرنس میں صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے کویندرگپتا نے دعویٰ کیا کہ مقبوضہ کشمیر کے 22میں سے 20 اضلاع میں حالات معمول پر ہیں۔حکومت باقی 2وہاں بھی حالات معمول پر لانے کی کوششیں کررہی ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ امرناتھ یاترا کو مکمل سکیورٹی دی گئی ہے ۔