پشاور(سٹاف رپورٹر) صوبائی دارالحکومت پشاور میں 9 سال بعد پا ک فوج نے پشاور کی دو بڑی چیک پوسٹیں گورا قبرستان اور اسمبلی روڈ سول انتظامیہ کے حوالے کردی ہیں، دونوں چیک پوسٹوں پر پشاور پولیس کے 68 جوانوں کو تعینات کردیا گیا ہے جبکہ فوجی اہلکار 2دن تک نگرانی کیلئے پولیس کے ساتھ موجود رہیں گے ،اسکے علاوہ چیف جسٹس کے احکامات کی روشنی میں گورنر ہائوس کی سڑک پر تعمیر کی گئی دیوار بھی مسمار کی گئی ہے ،2009ء میں خیبرپختونخوا اور فاٹا میں دہشتگردی کے واقعات میں اضافے کے بعد دہشتگردوں کی سرکوبی اور حکومتی رٹ بحال کر نے کے لئے فوج نے مختلف مقامات پر چیک پوسٹیں قائم کی تھیں ،پاک فوج اور پولیس نے عوام کے تعاون سے نہ صرف صوبائی دارالحکومت پشاور بلکہ صوبہ بھر میں مثالی امن قائم کر دیا جس پر پاک آرمی نے پشاور میں امن چوک گورا قبرستان اور خیبرپختونخوا اسمبلی کے قریب قائم دو بڑی چیک پوسٹیں پشاور پولیس کے حوالے کردی ہیں ۔