کراچی (کلچرل رپورٹر) پشتو فلموں میں چالیس سال مکمل کرنے کی خوشی میں سینئر فنکار زمان بغدادی کے اعزاز میں اعتراف، فن ایوارڈ کی تقریب ثقافتی تنظیم ریڈ انٹر ٹینمنٹ پاکستان کی جانب سے منعقد کی گئی جس میں سٹیج سیکرٹری کے فرائض ممتاز علی نے انجام دیئے ،تقریب کی صدارت بدرمنیر ویلفیئر آرگنائزیشن مردان کے محمد جاوید یوسفزئی نے کی، زمان بغدادی کے حوالے سے منعقد کی گئی اعتراف فن ایوارڈ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین واجد علی اظہار، نیاز محمد، اسد علی، فوادحسین سرحدی،یاسر خان اور شوبز کالم نگار اعجاز خان بے گناہ نے فلم اسٹار زمان بغدادی کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ ہالی ووڈ اور بولی ووڈ میں سینئر فنکاروں کو ہمیشہ اچھے ، منفرد اور مضبوط کرداروں میں کاسٹ کیا جا تاہے لیکن افسوس کا مقام ہے کہ پشتو سنیما کے سینئر فنکاروں کو مسلسل کئی سالوں سے نظر انداز کیا جا رہا ہے ،تقریب کے آخر میں فلم سٹار زمان بغدادی کو ریڈ انٹر ٹینمنٹ پاکستان کی جانب سے پشتو فلمز انڈسٹری میں چالیس سال مکمل کرنے کے اعتراف میں ایوارڈ سے نوازا گیا ۔