لاہور(خصوصی نمائندہ)پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز کے صدر آصف زرداری نے کہا ہے پیپلز پارٹی ہر طبقے سے تعلق رکھنے والی سیاسی پارٹی ہے ،صنعتکار اور بزنس مین بھی ملک کی خدمت میں اپنا حصہ ڈال رہے ہیں ۔ لاہور میں ممتاز بزنس مین اور اپٹما کے سابق چیئرمین گوہر اعجاز کی طرف سے دیئے گئے افطار ڈنر میں شرکت کے دوران گفتگو کرتے ہوئے آصف زرداری نے کہا پیپلز پارٹی کی حکومت نے ٹیکسٹائل کے شعبہ کی حوصلہ افزائی اور بھرپور کوشش کی کہ پاکستان کی مصنوعات عالمی منڈی میں بھی میسر ہوں۔انہوں نے کہا پیپلز پارٹی انتخابات کے میدان میں ہے ، اگر عوام نے مینڈیٹ دیا اور پیپلز پارٹی اقتدار میں آئی تو صنعتکار اور بزنس مینوں کی حوصلہ افزائی کریگی۔