پشاور(خبرنگار) پیپلزپارٹی نے پشاور کے 14میں سے 13صوبا ئی اور 5قومی حلقوں کیلئے امیدواروں کا اعلان کردیا ہے ۔قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 27 سے عاصمہ عالمگیر، این اے 28سے داود خان برکی،این اے 29سے غضنفر ،این اے 30سے سابق وفا قی وزیر ارباب عالمگیر اور این اے 31سے ضیاء اﷲ آفریدی جبکہ صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی کے 66 سے سابق سپیکر کرامت اﷲ چغر مٹی ، 67سے رضا اﷲ خان، 68سے ملک طہماش خان،69سے شریف خان، 70سے غضنفر،71سے امان اﷲ، 72سے منظور خلیل امیدوار ہونگے تاہم پی کے 73پر تاحال کسی امیدوار کا نام فائنل نہیں کیا گیا ، 74سے ارباب زرق سے ٹکٹ واپس لے کر پی ٹی آئی کے سابق ایم پی اے یاسین خلیل کو دیاگیا ہے ، 75سے مصباح الدین ، 76سے ضیاء اﷲ آفریدی، 77سے ذوالفقار افغانی، 78سے سید ظاہر علی شاہ اور 79سے عمر خطاب کو ٹکٹ دیدیا گیا ہے ۔