گوادر ( نیٹ نیوز) فخر عالم نے ایک ویڈیو میں کہا ہے کہ بریکنگ نیوز دینا چاہتا ہوں کہ پی سی بی 25 مارچ کو گوادر سٹیڈیم میں پی ایس ایل کی ٹیموں کا میچ کرانے جا رہا ہے ، پی ایس ایل کے خاتمے کے بعد کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیمیں گوادر سٹیڈیم میں میچ کھیلیں گی، بلوچستان حکومت کو اس حوالے سے آگاہ کردیا گیا۔ دوسری طرف فخر عالم نے ٹوئٹر پر شہریوں سے ا پیل کی کہ وہ گوادر ساحل کو گندا نہ کریں اور اسے صاف ستھرا رکھیں ۔فخر عالم نے گوادر کے ساحل کی تصاویر ٹوئٹر پر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ گوادر کے ساحل صاف ہیں، جب کبھی آپ وہاں جائیں تو اس بات کو یقینی بنائیں کہ ساحل پر کسی قسم کا کچرا یا پلاسٹک کی اشیا نہ پھینکیں۔ ماحول کا احترام کریں، ملک کو صاف ستھرا رکھیں، گوادر کے ساحل پر آئیں، کھیلیں، اس خوبصورت پانی میں تیریں اور مجھے اس سے متعلق بتائیں، فخر عالم ان دنوں گوادر میں موجود ہیں ۔