اسلام آباد (اے پی پی) رواں مالی سال 2017-18ء کے دوران ملک میں تیار کی جانے والی کاروں کی فروخت میں 16.32 فیصد کا اضافہ ہوا ہے ۔ پاکستان آٹو موٹیو مینو فیکچررز ایسوسی ایشن (پاما) کی رپورٹ کے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 11مہینوں میں جولائی تا مئی کے دوران ملک میں تیار کی جانے والی کاروں کی فروخت 2لاکھ ایک ہزار 134 یونٹس تک پہنچ گئی جبکہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے دوران ملک میں تیار کی جانے والی کاروں کی فروخت کا حجم ایک لاکھ 72 ہزار 911 یونٹس ریکارڈ کیا گیا تھا۔ اس طرح گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں رواں مالی سال کے دوران اندرون ملک تیار کی جانے والی کاروں کی فروخت میں 16.32 فیصد یعنی 28ہزار 223 یونٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے ۔