لاہور(کامرس رپورٹر) پاکستان کی معروف استعمال شدہ کاروں کے کاروبار کی منفرد پلیٹ فارم، کار فرسٹ نے لاہور، کراچی اور اسلام آباد میں اپنے تمام وئیر ہاؤس میں کوالٹی کنٹرول یونٹس کا آغاز کردیا ہے ۔ جس میں ایک گاڑی کو خریدتے وقت 126 انسپیکشن پوائنٹ سے گزرا جائے گااور اس کے بعد آٹو ڈیلر اور اسٹریجک پارٹنرز کے لئے ہماری آن لائن آکشن پلیٹ فارم میں پہنچنے سے قبل گاڑی کو مزید 99کوالٹی کنٹرول ریو پوائنٹ سے گزرا جائے گا۔ کار فرسٹ ،کوالٹی کنٹرول کے سربراہ حسن ملک نے اس حوالے سے کہا کہ کوالٹی کنٹرول (کیوسی) اتنا ہی اہم ہے جتنا ہم کارفرسٹ کے انسپکیٹڈ گاڑیوں کو ان کے طریقہ کار کے مطابق آٹو ڈیلر کو یقین دہانی کراتے ہیں۔