کامونکے (نامہ نگار)زرعی زمین کے تنازع پر نو افراد نے زمیندار کو دھمکیاں دینے کے بعد ڈیرے پر بنی ملازمین کی رہائشں گاہیں توڑ پھوڑ دیں۔بتایا گیا ہے کہ واپڈا ٹاؤن کے شہباز احمد اور خان ٹاؤن کے نصر اﷲ وغیرہ میں زرعی زمین خریدنے کا تنازع چل رہا ہے ۔گزشتہ روز نواحی گاؤں تولیکی ورکاں میں شہباز احمد اپنے کھیتوں پر موجود تھا کہ اسی دوران نصر اﷲ ،جمشید، رفیق، جاوید،فضل عرف فضلی اور چار نامعلوم افراد نے شہباز احمد کو قتل جیسی سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں جبکہ ڈیرہ پربنی ملازمین کی رہائشں گاہیں بھی توڑ ڈالیں۔صدر پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے ۔