لا ہو ر (کر ائم ر پو رٹر) فرائض منصبی کی ادائیگی کے دوران جرات، بہادری اور فرض شناسی کا مثالی مظاہرہ کرنے والے افسران و اہلکاروں کی بھرپور حوصلہ افزائی پنجاب پولیس کی احسن روایت ہے ۔ انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب انعام غنی نے کہاہے کہ اچھی کارکردگی دکھانے والوں کی حوصلہ افزائی اتنی ہی ضروری ہے جتنی فرائض میں بددیانتی اور غفلت دکھانے والوں کو سزا دینااور محکمہ پولیس میں جزاو سزا کے اس بامقصد عمل کو ہرسطح پر جاری رکھا جائے گا، لاہور سیالکوٹ موٹر وے زیادتی کیس ایک مشکل اور چیلنجنگ کیس تھا جس میں پنجاب پولیس اللہ کے فضل اور اپنی پیشہ ورانہ مہارت سے سرخرو ہوئی ۔ انہوں نے لاہور سیالکوٹ موٹر وے زیادتی کیس کے ملزمان کو کامیابی سے ٹریس کرکے گرفتار کرنے والے افسران واہلکاروں کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ عوام کی جان و مال کے تحفظ کیلئے گراں قدر خدمات سر انجام دینے والے فرض شناس اور قابل افسر ان واہلکار پولیس فورس کا قابل فخر سرمایہ ہیں جن کی حوصلہ افزائی کیلئے ہر ممکن اقدامات کاسلسلہ جاری رہے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روزسنٹرل پولیس آفس میں منعقدہ تقریب کے دوران افسران واہلکاروں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔تقریب کے دوران آئی جی پنجاب نے سی آئی اے ، سی ٹی ڈی، سی آر او سمیت دیگر شعبوں میں تعینات40 افسران و اہلکاروں میں 25لاکھ کے نقد انعامات وتعریفی تقسیم کیں۔