کراچی،لاہور(سٹاف رپورٹر ،آن لائن)نیب کراچی کی ٹیم نے سپریم کورٹ سے ضمانت منسوخ ہونے پر 70ایکڑ صنعتی اراضی کو غیر قانونی طورپر رہائشی و کمرشل میں تبدیل کرنے میں \ملوث سابق سیکرٹری لینڈ یوٹیلائزیشن غلام مصطفیٰ پھل کوگرفتار کرلیا۔گزشتہ روز مقدمہ میں نامزد دیگر دوملزموں ابو بکر دائود اور عبدالعزیز دائو کی ضمانتیں بھی منسوخ کردی گئیں۔ ملزم غلام مصطفیٰ پھل31مئی2018کو سندھ ہائیکورٹ سے فرار ہوگیا تھا۔ نیب ترجمان کے مطابق ملزم غلام مصطفیٰ پھل نے غیر قانونی طریقہ سے دیہہ پھیپی کورنگی کی70ایکڑ صنعتی اراضی کو 2011میں رہائشی و کمرشل میں تبدیل کیا تھا، ملزم کو مزید ریمانڈ کیلئے احتساب عدالت میں پیش کیا جائیگا۔ادھر نیب لاہور نے صاف پانی کمپنی سکینڈل کی تحقیقات کے سلسلہ میں سابق سیکرٹری منرلز ڈاکٹر ارشد کو گزشتہ روز طلب کیا تھا تاہم وہ دوپہر گئے تک پیش نہ ہو سکے ۔