کراچی،کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک،این این آئی) کراچی میں رینجرز جبکہ کوئٹہ میں پولیس اہلکار کو شہید کر دیا گیا۔کراچی کے علاقے کورنگی زمان ٹاؤن میں ملزم شفیق کالا کی گرفتاری کیلئے چھاپہ مار کارروائی کے دوران فائرنگ سے رینجرز کا اہلکار الیاس شہید اور 2 اہلکار ابراہیم اور امیرزخمی ہوگئے ، زخمیوں کو سی ایم ایچ منتقل کردیا گیا،سکیورٹی فورسز نے علاقے میں سرچ آپریشن کرکے تین مبینہ دہشت گردوں کو بھی حراست میں لے لیا۔ادھر کوئٹہ کے نواحی علاقے ارباب خان روڈ پر پولیس کی گاڑی پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار سعید لانگو شہید جبکہ دو زخمی ہوگئے ،شہید کا جسد خاکی ضروری کاروائی کے بعد ورثا کے حوالے کردیا گیا ۔