کرمانوالہ(نامہ نگار) مسلح افراد شادی شدہ خاتون کو زبردستی گاڑی میں اغواکرکے لے گئے ۔ تفصیل کے مطابق نہال سنگھ کے رہائشی علی آصف کی بیوی کرن بی بی گھر میں اکیلی تھی کہ اچانک مسلح افراد عمیر، آصف اور عمر دراز حسین وغیرہ گھر میں داخل ہو ئے اور جان سے مارنے کی دھمکی دیکر گن پوائنٹ پر اسے زبردستی کیری ڈبہ میں اغواء کرکے لے گئے تھانہ بی ڈویژن اوکاڑہ نے مقدمہ درج کر لیا ہے